پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی۔۔ حکومت نے ہدف سے زیادہ پیسہ مارکیٹ سے اٹھا لیا۔۔
حکومت نے دو سال سے پندرہ سال کے بانڈز فروخت کئے۔۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بانڈز کی نیلامی کا ہدف 300 ارب روپے تھا۔۔
حکومت نے 639ارب روپے کے بانڈز فروخت کئے۔۔ بینکوں نے 2 ہزار 34 ارب روپے کی آفرز جمع کرائیں تھیں۔۔
دو سال کے بانڈز کی 150 ارب روپے کی پیشکشیں آئیں۔۔تین سال کے بانڈز کی 273 ارب روپے کی آفرز موصول ہوئیں۔۔
235 ارب روپے کی پانچ سال کی آفرز بینکوں نے دیں۔۔۔۔بینکوں نے 10سال کے بانڈز کی 342 ارب روپے کی آفرز جمع کرائیں۔۔
15 سال کے بانڈز کی ایک ہزار 32 ارب روپے کی پیشکشیں آئیں۔۔
حکومت نے 2 سال کے 28 ارب روپے کے بانڈز نیلام کر دیئے۔۔ 46 ارب 84 کروڑ روپے کے 3 سال کے بانڈز فروخت ہوئے۔۔
5 سال کے 43 ارب 37 کروڑ روپے کے بانڈز فروخت کئے گئے۔۔۔۔220 ارب روپے کے 10 سال کے بانڈز کی آفرز قبول کی گئیں۔۔
سب سے زیادہ 15 سال کے بانڈز سے 300 ارب روپے حاصل ہوئے۔۔
دو سال کا بانڈ 11.09،تین سال 11.40 اور 5 سال کا 11.43 فیصد پر فروخت ہوا۔۔
10 سال کا بانڈ 12.15 جبکہ 15 سال کا بانڈ 12.45 فیصد پر نیلام ہوا۔۔