اسلام آباد ایکسپریس ٹرین لاہور شاہدرہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گئی۔۔ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔۔ 25 مسافر زخمی ہو گئے جنہین لاہور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔۔
ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔۔ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے چیئرمین ریلوے اور سی ای او کو فوری جائے حادثہ پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔۔
اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔۔ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔۔ گرین لائن اور ریل کاروں سمیت متعدد ریل گاڑیاں راستے میں ہی روک دی گئیں ہیں۔۔
حنیف عباسی نے ریلوے کے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے اور طبی عملے کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔