جھنگ : جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ پر 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا ہے، جس سے اس کا چہرہ بُری طرح جھلس گیا ہے۔
جھنگ کے تھانہ مسن کی حدود میں 17 سالہ طالبہ بشریٰ کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا، مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو تشویشناک حالات میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعےکے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے ہیں، طالبہ پر حملہ ذاتی دشمنی ہے یا ہراسانی کا معاملہ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔