بھمبر : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2 دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم کے طور پر 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔