ایک سال میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات تفصیلات جاری کر دیں۔۔
جولائی میں 10 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔۔ ایک سال پہلے سیمنٹ کا برآمدی حجم 5لاکھ47ہزار ٹن تھا۔۔
ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔۔جون میں 8لاکھ65ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔۔
جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات 40 لاکھ ٹن رہی۔۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 30 لاکھ ٹن رہا۔۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔۔
ملک کے شمال میں قائم سیمنٹ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 27 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا۔۔ ایک سال میں نارتھ میں موجود سیمنٹ کمپنیوں کی فروخت میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔۔
نارتھ کی سیمنٹ کمپنیوں کی مقامی فروخت میں 12 فیصد جبکہ ایکسپورٹس میں 134 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔۔
ساؤتھ ریجن کی سیمنٹ کمپنیوں کی فروخت 65 فیصد بڑھ کر 13 لاکھ ٹن رہی۔۔ یہاں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 54 فیصد جبکہ برآمدات میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔۔
نارتھ کی سیمنٹ کمپنیوں کے پیداواری پلانٹس کی پیداواریت 47 فیصد جبکہ نارتھ ریجن کی پیداواریت 95 فیصد رہی۔۔