مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 22 فیصد کمی آئی۔۔
جولائی میں پیٹرول کی فروخت میں 16 فیصد کم رہی۔۔ 6 لاکھ10 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔۔
ڈیزل کی سیلز 18 فیصد کم ہوکر 5 لاکھ10ہزار ٹن رہ گئی۔۔ فرنس آئل کی فروخت 88فیصد کمی کے بعد 2لاکھ ٹن رہی۔۔
جولائی میں پیٹرول 6.5فیصد جبکہ ڈیزل 9.4 فیصد مہنگا ہوا۔۔ ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی سے بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔۔
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کی سیلز میں 7 فیصد کمی آئی۔۔ اٹک پیٹرولیم کی فروخت 3 فیصد کم ہو گئیں۔۔