جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت۔۔پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کےمزید اہم شواہد حاصل کرلیے۔۔
ولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کے وقت پہنے گئے مقتولہ کے کپڑے برآمد کرلئے ہیں۔جبکہ مقدمہ کے موثر ٹرائل تفتیش کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کی سربراہی میں چار رکنی لیگل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔
تھانہ پیرودہائی کے فوجی کالونی میں جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کو قتل کرنے مقدمہ میں پولیس نے مقتولہ کے کپڑے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر برآمد کئے۔۔
گرفتار ملزم کی نشان دہی پر خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔۔اسلحہ کے لائسنس کے حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے
تفتیش کے دوران ملزمان سے جرگہ میں شامل افراد کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔۔ جرگہ میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔۔
کشمیر جانے والی پولیس ٹیم بھی لڑکی کے اغواء سے متلعق شواہد لیکر واپس پہنچ گئی پولیس ٹیم نے ملزمان کے کشمیر روانگی اور واپسی کے راستہ سے بھی شواہد حاصل کئے۔۔
جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمہ میں موثر تفتیش اور ٹرائل کے لئے چار رکنی لیگل ٹیم قائم کر دی گئی ٹیم کی سربراہی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عمران رحیم کریں گے ۔۔ ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز رحمن شوکت بھٹی،طارق شہزاد بطور ممبر شامل ہوں گے۔۔ لیگل ٹیم میں ایڈیشنل ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ثناء اللہ جج بھی بطور ممبر شریک ہوں گے۔۔