نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔
اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں سے 3 اگست تک 300 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس دوران بارشوں اور سلاب سے 715 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دو ماہ کی مون سون بارشوں سے 1676 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 428 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔