وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشیکیان بھی موجود تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کل 13 معاہدوں اور ایم او یوز کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔۔
سائینس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔۔
پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت، ثقافت و ورثہ کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔۔
دونوں ممالک نے میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر معاہدے پر دستخط کئے۔ میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں بھی دونوں ممالک نے معاہدہ کر لیا۔۔
پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی معاونت اور اصلاحات کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔۔ 2013 میں دونوں ممالک کے درمیان ائیر سیفٹی معائدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔۔
مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد ،، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے مشترکہ دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔۔