پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کر لیا ۔۔۔۔ ایک لاکھ 45 ہزار کی حد سے تجاوز کر گئی۔۔۔۔ معاشی میدان میں حکومت کی کامیابیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 51 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ۔۔۔۔ ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔۔
سرمایہ کاروں نے 78 کروڑ84 لاکھ حصص کی خرید و فروخت کی جس پر 234 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ کاروباری سودے 52 ارب 78 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب 35 کروڑ ڈالر کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔۔۔ مقامی کرنسی میں مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 343 ارب روپے رہی ۔۔۔