چین کے وزہر خارجہ وانگ پی اس ماہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ دو روز کیلئے پاکستان آئیں گے۔۔ 20 اور اگست کے متوقع دورے میں پاک چین سالانہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبہ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال ہو گا۔۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے
چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔۔
چین کے وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملیں گے۔۔
دورے میں دفاعی تعاون ، اقتصادی تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاک چین تعلقات خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔۔