نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔۔
این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 اگست تک ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔۔
دریائے سندھ، دریائے چناب اور دریائے راوی میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔۔ راوی و چناب کے نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔۔ مرالہ پر چناب میں کم درجے کا سیلاب متوقع ہے۔۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، گڈو اور سکھر بیراج میں پانی کی سطح کم ہے لیکن بارشیں چشمہ و تونسہ کو بھی کم درجے کے سیلاب کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔۔
این ڈی ایم اے نے دریائے جہلم (منگلا کے اوپر) اور اس کے معاون دریاؤں میں درمیانی سطح کی روانی کی پیش گوئی کی ہے۔۔ سوات، پنجکوڑہ، کابل اور ان سے ملحقہ ندی نالے طغیانی کی زد میں آ سکتے ہیں۔۔۔نوشہرہ کے عوام محتاط رہیں۔۔
گلگت بلتستان: ہنزہ، شگر، گانچھے کے علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 94 فیصد، منگلا 61 فیصد تک بھر چکے ہیں۔۔ مزید پانی کی آمد جاری ہے۔