پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔
دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔۔ پاک فوج نے مودی کے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دینے کےعزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔۔ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں۔۔ ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے۔