پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص کو 40 روزہ غیر حاضری پر قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔۔ شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کی تحریک 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص کی رکنیت کے خاتمہ کے لئے ووٹنگ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی ہو گی۔۔اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص کی بغیر درخواست کے مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر چکے ہیں۔۔
سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اس حوالہ سے تحریک پیش کی تھی۔۔قومی اسمبلی سے تحریک کی منظوری کے بعد شیخ وقاص کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔۔