ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ کمپنیوں کی رجسٹریشن ہے۔
کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔۔رجسٹر ہونے والی 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی رجسٹریشن ہونے والی کمپنیوں میں سے 57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں، جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے 862 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشنز کے ساتھ سرفہرست ہے۔۔
ٹریڈنگ میں 530، سروسز میں 468 اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ و تعمیرات میں 398، سیاحت و ٹرانسپورٹ میں 295، خوراک و مشروبات میں 203، تعلیم میں 148، مارکیٹنگ و اشتہارات میں98، مائننگ و کوارئنگ میں 95، ٹیکسٹائل میں 91، دواسازی میں 86، زرعی کاشتکاری میں 74، انجینئرنگ میں 64، کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز میں 59 اور کیمیکل و ہیلتھ کیئر میں 56 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی، اس کے علاوہ 482 کمپنیاں دیگر مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔