الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع کی 135 بلدیاتی نشستوں کے خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشستیں بلدیاتی نمائندوں کی وفات، استعفوں یا کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔۔ خیبرپختونخوا میں 65 بلدیاتی عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دیے جبکہ 64 نمائندوں کا انتقال ہو گیا۔۔
6 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے جس کے نتیجے میں یہ نشستیں بھی خالی قرار دی گئیں۔۔ خالی ہونے والی یہ نشستیں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کے مختلف کونسلرز سے متعلق ہیں۔۔
ضلع پشاور اور نوشہرہ میں 9، 9 نشستیں، صوابی، چارسدہ اور خیبر میں 2، 2، 2 نشستیں، مردان میں 4، ہنگو، اورکزئی اور کرم میں 2، 2، 2، جبکہ کوہاٹ میں 5 نشستیں خالی ہوئی ہیں۔۔
لکی مروت میں 3، شمالی وزیرستان میں 1، ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 34 اور ٹانک میں 3 نشستیں خالی قرار دی گئی۔۔ ایبٹ آباد اور اپر وزیرستان میں 5، 5، لوئر وزیرستان میں 1، ہری پور میں 17، مانسہرہ میں 8، بٹگرام میں 1، سوات میں 5، شانگلہ اور اپر دیر میں 3، 3، لوئر دیر میں 2، مالاکنڈ میں 1، اور باجوڑ میں 5 بلدیاتی نشستیں خالی ہوئی ہیں
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے خالی نشستوں پر جلد ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بلدیاتی اداروں کی فعالیت کو بحال رکھا جا سکے۔۔