نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فوج کی بہادری ناقابلِ شکست ہے۔ بھارت کو صرف چار دن میں شکست دی۔۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملایا۔۔ بھارت کو جواب دینا ہماری بہادری کا ثبوت ہے۔۔
حضرت بری امام سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 320ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔۔ مسلم امہ کا اتحاد ہماری اولین ترجیح ہے۔۔ پاکستان ہر مسلمان ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔۔۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ فخر ہے۔۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا۔۔معیشت تباہی کے قریب تھی، فوری اقدامات ضروری تھے۔۔ معیشت تباہی کے قریب تھی، فوری اقدامات ضروری تھے۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے اب ملک سنبھل چکا ہے۔۔ پاکستان اب ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر ہے۔۔ معاشی بحران کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مشکل فیصلے کیے، آج ان کے ثمرات مل رہے ہیں۔۔ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔۔ معیشت کو استحکام کی طرف لانا حکومت کی کامیابی ہے۔۔ ملکی معیشت اب بحالی کی جانب گامزن ہے۔۔ بین الاقوامی اعتماد بحال ہوا، سرمایہ کاری میں بہتری کا امکان ہے۔۔ ہم نے پاکستان کو بحران سے نکال کر امید کی راہ پر ڈالا۔۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔۔ چند ماہ پہلے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا لیکن آج معاشی اشاریے مثبت ہیں۔۔ معاشی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔۔عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔۔ پاکستان واپس اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات امن، محبت اور وحدت کا پیغام ہیں۔۔ ایسے لمحات نصیب والوں کو ملتے ہیں۔۔ دل مطمئن ہوا، روح کو سکون ملا۔۔ صوفیاء کرام نے اسلام کا پیغام امن کے ساتھ پھیلایا۔۔ پاکستان کی شناخت روحانی ورثے سے جڑی ہے۔۔ اولیاء اللہ کے مزارات اتحاد و رواداری کے مراکز ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات آج بھی معاشرتی اصلاح کا ذریعہ ہیں۔۔ نوجوان نسل کو صوفیاء کی سیرت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔۔ پاکستان کا مستقبل روحانی یکجہتی میں پنہاں ہے۔۔ روحانی مقامات قومی ہم آہنگی کے سنگ میل ہیں۔۔
️