لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔
کینال روڈ پر تیز رفتار کار نے ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سوار کو ہٹ کیا۔۔ حادثہ شاہکام چوک کے قریب پیش آیا۔۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایک دوسرا ٹریفک حادثہ فیصل ٹاؤن اکبر چوک پل پر پیش آیا جہاں پل سے گرنے پر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔۔
پولیس کے مطابق اکبر چوک پل پر ایک دلخراش حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوئے۔ 50 سالہ عابدہ بانو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے شوہر محمد افضل ہسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔
حادثہ تیز رفتاری یا کسی گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ ہو سکتا ہے، پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔۔
ایدھی رضاکاروں نے لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے آبائی گھر سمن آباد منتقل کر دیا۔۔