لاہور میں الیکٹرک ٹرام بس سروس کے روٹ سے متعلق اہم فیصلے سامنے آ گئے ہیں۔ ٹرام اب ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک چلائی جائے گی۔۔ کینال روڈ پر انڈر پاسز میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں
لاہور میں جدید ماس ٹرانزٹ کی جانب ایک اور قدم — الیکٹرک ٹرام منصوبے کے تحت حکومتِ پنجاب نے کئی اہم فیصلے کر لیے الیکٹرک ٹرام ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک چلائی جائے گی جس کے لیے کینال روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔۔
ٹرام کو کینال روڈ کے انتہائی بائیں جانب مخصوص لین میں چلانے کا منصوبہ ہے۔۔ٹرام بس کے لیے جیل روڈ انڈر پاس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کرنے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔۔
اسی روٹ پر موجود بس اسٹاپس کے آگے سڑک کی چوڑائی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔۔
جلو موڑ سے ہربنس پورہ تک انڈر گراؤنڈ سڑک نکالنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرام سروس کو بغیر رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔۔
الیکٹرک ٹرام کے لیے ڈیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ منصوبے کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے ۔۔