پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور امن ومان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے۔۔
سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔۔
بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو ،رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔۔