قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دے دی
سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی گئی۔۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے ریفائنریز سے پیٹرول پمپس تک ڈیجیٹلائزیشن کا نظام رائج کیا جائے گا۔۔پیٹرول ایکٹ 1934 میں متعدد ترامیم کی سفارش کی گئی ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی سٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور ایک کروڑ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی ہے۔۔ پیٹرول پمپ لائسنس کی منسوخی کے باوجود پمپ چلانے والے مالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔۔
پیٹرول کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی مشینری، آلات، سٹوریج ٹینکس کو ضبط جبکہ مالک پر 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔۔سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز ہے ۔۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ بل کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنا ہے جس کیلئے جرمانے کو بڑھا رہے ہیں۔۔
قائمہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگنگ کا ڈیٹا مانگ لیا ۔۔ چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ ترامیم میں سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگی کے احکامات کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹ میں کر دیا گیا ہے۔۔