لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار اپنی بیوی سمیت شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تتہ باشی خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی بیوی کو شہید کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی رکشہ میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جارہے تھے، شہید ایف سی اہلکار بلوچستان میں بطور کلرک تعینات تھا۔
اس سے قبل لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں میں حکمت اللہ اور خان بہادر شامل ہیں۔
پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانوں میں جا رہے تھے، شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے، واردات کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔