حکومت پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر ’’انگور اڈا‘‘ کو کسٹم اسٹیشن ڈکلیئر کردیا۔۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق انگور اڈا کسٹم اسٹیشن پورٹ، تجارتی سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اورکلیئرنس کیلئے استعمال ہو گا۔۔ نیشنل لاجسٹک سیل بارڈر ٹرمینل انگور اڈا پر کسٹم اسٹیشن کا کردار ادا کریگا۔۔
ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ کسٹم اسٹیشن کی حدود و قیود کا تعین بھی کردیا گیا۔۔ یہ کسٹم اسٹیشن یا پورٹ تجارتی سامان کی لوڈنگ،ان لوڈنگ اورکلیئرنس کیلئے استعمال ہوگی۔۔
