پاکستان میں دس سال میں کتنے ارب روپے کا سونا ضبط کیا گیا، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔۔
10 برسوں کے دوران 26 ہزار تولے سے زائد سمگل شدہ سونا ضبط کیا گیا۔۔ ضبط کیے گئے سونے کی مالیت 9 ارب 45 کروڑ روپے بنتی ہے۔
پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ سمگل شدہ سونا پاکستان کسٹمز کی جانب سے ضبط کیا گیا
2014-15 کے دوران 9 کیسز میں 3500 تولہ سونا ضبط کیا گیا۔۔ ۔۔ 2015-16 میں 5 کیسز رجسٹر کر کے 1114 تولے سونا برآمد کیا گیا
2016-17 میں 10 کیسز میں 3,469.34 تولہ سونا ضبط کیا گیا
2017-18 میں 5,017.16 تولہ سونا قبضے میں لے کر 53 مقدمات درج کئے گئے۔۔۔ 2018-19 میں 1680 تولہ اور 2019-20 میں 905 تولے سونا ضبط کیا گیا
2020-21 میں 4152 تولے کے زیورات ضبط کر کے 62 مقدمات درج کیے گئے۔۔ 2021-22 میں 2860 تولے اور 2022-23 میں 1038 تولے سونا پکڑا گیا
محکمہ کسٹم نے 2023-24 میں 1077 تولہ اور 2024-25 میں 1205 تولہ سونا ضبط کیا۔۔ 10 برس کے دوران 387 مقدمات درج کر کے 303.60 کلوگرام سونا قبضے میں لیا گیا۔۔