اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ کیپٹن عزیر نے گزشتہ برس وادی تیرہ میں وطن کے دفاع کرتے ہوئے جان قربان کی۔
شہید کے والدین نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا یقین ہے کہ شہداء چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ پاکستان کے لیے مشعل راہ رہیں گی۔