اسلام آباد : یومِ آزادی پاکستان ایک ایسی تاریخ ہے جو قربانی، اتحاد اور عزمِ حوصلے کی بے مثال داستان سناتی ہے۔ یہ دن ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جان و مال کی پرواہ نہ کی۔
لاکھوں مسلمانوں نے مہاجرین کی صورت میں ہجرت کی، تشویش اور جنگ کے حالات کا سامنا کیا، اور کڑی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔قائداعظم محمد علی جناح کی مخلص قیادت اور علامہ اقبال کے نظریات نے اس تحریک کو مضبوطی بخشی۔
آج کے شہری یومِ آزادی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "پاکستان ہماری شان، ہماری پہچان ہے” اور یہ قربانیاں ہی ہماری طاقت کا راز ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری آزادی، ہماری یکجہتی اور ہمارے عزم کی قیمت بے شمار قربانیوں کے بدلے آئی ہے۔