چترال: یومِ آزادی کے موقع پر قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خاموشی سے خدمات انجام دینے والے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ انہی میں سے ایک نام سماجی کارکن ہدایت اللہ کا بھی ہے، جو 1988 سے چترال کے طلبہ کی خدمت میں سرگرم ہیں۔
ہدایت اللہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت طلبہ کے لیے ہاسٹلز قائم کیے اور تعلیمی مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مالی مشکلات کا شکار طلبہ کی یونیورسٹی فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات بھی ان کے ذریعے پورے کیے گئے۔
ان کی سرپرستی میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلبہ آج ملک کے نمایاں اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں آئن اسٹائن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے موجودہ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی لا سکتی ہے، اور یہی ان کی جدوجہد کا محور ہے۔