ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت نے نئے ارب پتی بھی پیدا کرنا شروع کر دیئے۔۔
498 اے آئی پرائیویٹ کمپنیز کے مالک ارب پتی بن گئے۔۔ 498 یونی کارنز کے سٹارٹ اپس کی انفرادی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔۔
امریکی میڈیا سی این بی سی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اے آئی سٹارٹ اپس کی مجموعی دولت 2700 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔100 سے زائدکمپنیاں ایسی ہیں جو 2023 میں قائم کی گئیں۔۔صرف دو سال میں اے آئی سٹارٹ اپس ارب پتی بن گئیں۔۔
سوشل میڈیا کی اے آئی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کئی ہزار ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
مارچ سے اب تک چار اے آئی کمپنیوں نے15 ارب پتی پیدا کئے۔۔۔ چار اے آئی کمپنیوں کی مشترکہ دولت 38 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
میرا ماروتی نے گذشتہ سال ستمبر میں اوپن اے آئی کی نوکری چھوڑ کر فروری میں اپنی کمپنی ’’تھنکنگ مشینز لیب‘‘ بنائی۔۔ تاریخ میں پہلی بار جولائی تک میرا ماروتی نے 2 ارب ڈالر اکٹھے کئے۔۔ اس وقت میرا ماروتی کی تھکنگ مشینز لیب کی مارکیٹ ویلیو 12 ارب ڈالر ہے۔۔
اینتھروپک اے آئی نے صرف چار ماہ میں 5 ارب ڈالر کا فنڈ اکٹھا کیا اور آج اس کی مارکیٹ ویلیو 170 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔ انتھروپک اے آئی کے سی ای او ڈاریو ایموڈی اور ان کے چھ پارٹنرز ملٹی بلین ایئرز میں شامل ہو چکے ہیں۔
اینی سفیئر (Anysphere) کی جون میں مارکیٹ ویلیو 10 ارب ڈالر سے اگست میں 18 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔ کمپنی کے 25 سالہ مالک مائیکل ٹروئیل اب بلین ایئر کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔