کاروباری طبقے نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتما دکا اظہا رکر دیا۔
گیلپ پاکستان سروے میں 61 فیصد افراد نے کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گیلپ سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری برادری کا اعتماد سیاسی و اقتصادی صورت حال میں استحکام کی عکاسی کرتاہے۔
گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس سروے جاری کر دیا۔۔ سروے میں کہا گیا ہے تاجر اور صنعتکار حکومت کی معاشی پالیسیوں اور معاشی اصلاحات پر اعتماد رکھتے ہیں۔۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ رواں سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد کاروباری اعتماد کی یہ بلند ترین سطح ہے۔۔
46 فیصد کاروباری اداروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکیاہے ۔ سروے میں 61 فیصد افراد نے کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا جبکہ کاروباری اداروں کو حالات خراب ہونے کا خدشہ نہیں۔
گیلپ سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے میں بحالی کی رفتار نسبتا ًسست ہے۔ کاوباری اداروں نے کہاہے کہ مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور ٹیکسز اہم مسائل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گیلپ سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری برادری کا اعتماد سیاسی و اقتصادی صورت حال میں استحکام کی عکاسی کرتاہے ۔۔۔حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے کی بدولت سسٹم میں شفافیت اور تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں ۔ معاشی اعشاریوں اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری ،حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے ۔۔۔