صدر ٹرمپ دھاتوں پر ٹیرف سے متعلق فیصلہ تاحال نہ کر سکے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی ڈیمانڈ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ قیمتی دھاتوں پر ٹیرف سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گے۔۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 85 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ ایک اونس سونا 3405 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
24 قیراط کا فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے رہی۔