سفارتی سطح پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی۔۔۔ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے، دہشت گردی کرنے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے والی دو کالعدم تنظیموں کو امریکہ نے بھی دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا۔۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور اسکا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔ کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے 2019 سے عالمی دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل ہے۔۔ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ، گوادرپورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بی ایل اے نے 2025میں جعفرایکسپریس ہائی جیکنگ اور 31افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔۔ ٹرین ہائی جیکنگ میں 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشت گردی کیخلاف عزم برقرار رہے گا۔۔