بین الاقوامی میڈیا بھی پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا معترف۔۔ ، فیلڈ مارشل کے دوروں سے پاک امریکہ تعلقات میں زبردست گرمجوشی پر مودی سرکار سخت پریشان ہے۔
عالمی میڈیا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ پیشرفت کو بڑی باریک بینی اور غور سے دیکھ رہا ہے۔۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں حالیہ پیشرفت حیران کن ہے لیکن یہ غیر متوقع آغاز نہیں بلکہ ایک نیا دور ہے۔۔ پاکستان نے امریکہ کے غیر روایتی صدر سے تعلقات بڑھانے کا فن خوب سمجھ لیا ہے۔
عالمی امور کے تجزیہ کار مائیکل گوگل مین نے فنانشل ٹائمز میں مضمون لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر رواں سال اب تک امریکہ کے دو دورے کر چکے ہیں۔ پاکستان کی اس غیر معمولی سفارتی حکمت عملی سے صدر ٹرمپ کا اعتماد جیت کر سیاسی منظر نامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔۔
ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں یہ پیشرفت حیران کن ہے لیکن وہ اسے غیر متوقع آغاز نہیں بلکہ ایک نیا دور کہیں گے۔ پاکستان نے امریکہ کے غیر روایتی صدر سے تعلقات بڑھانے کا فن خوب سمجھ لیا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے مزید کہا کہ پاکستان نے یہ کامیابی ایک جامع حکمتِ عملی کے ذریعے حاصل کی ہے۔۔ اس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، صدر ٹرمپ کے بزنس نیٹ ورک میں موجود اہم شخصیات تک رسائی، توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی کے متعلق معاہدے شامل ہیں۔۔
رپورٹ کے مطابق بھارت تیزی سے مضبوط ہوتے پاک امریکہ تعلقات پر سخت پیچ و تاب کھا رہا ہے۔ امریکہ نے بھارت پر درآمدی ٹیرف بھی 50 فیصد کر دیا جبکہ پاکستان کے لیے یہ شرح 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کر دی گئی ۔
بھارتی وزیراعظم نے صدرٹرمپ کے اس بیان کی بھی تردید کی ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر میں ثالثی کی ہے جبکہ پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے ۔۔
پاکستان اور امریکہ کی سفارتی قربت سے بھارت سخت پریشان ہے۔۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ میں سرگرمیوں نے تعلقات کو غیر معمولی گرمجوشی بخشی ۔۔۔