نئی دہلی : نریندر مودی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا، مودی کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی نکلے۔
گروک کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں، گروک نے 10 کروڑ 90 لاکھ فالوورز میں سے 4 کروڑ 40 لاکھ سے لے کر 6 کروڑ 50 لاکھ فالوونگ اکاؤنٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔
درست اعداد و شمار ’ایکس‘ کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں، پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں، 2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوال اٹھائے۔
2012 کے تجزیے میں بتایا گیا تھا کہ مودی کے 46 فیصد جعلی اور 41 فیصد غیر فعال فالوورز ہیں، انتخابی بیانیے میں بوٹس کا کردار نمایاں ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2017 کے ٹوئٹر آڈٹ میں مودی کے فالوورز میں صرف 37.4 فیصد حقیقی نکلے تھے۔
جدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد ملے ہیں، 2019 کی انتخابی مہم میں ٹی این ویلکم مودی پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی۔
تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ مودی کی آن لائن مقبولیت محض مصنوعی اور جعلی ہے۔