نئی دہلی :آپریشن سندور میں رافیل اور SU-30 ایم کے آئی جیسے جدید بھارتی طیاروں کو پاکستانی جے-10C کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے کے باوجود مودی حکومت ایک بار پھر فرانس سے مزید رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارتی حکومت اسکواڈرن کی گرتی ہوئی تعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے فرانس سے نئے طیارے خریدنے کے لیے MRFA منصوبے کے تحت معاہدہ کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ دو ماہ کے اندر دفاعی حصولیاتی کونسل سے منظوری لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور نے بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ کمزوری، سیاسی مداخلت اور ناقص حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جہاں پاکستان کی فضائیہ نے بہتر تربیت اور حکمتِ عملی سے برتری حاصل کی، وہیں بھارت کی جانب سے مہنگے ہتھیاروں پر انحصار اور جنگی جنون نے اسے عالمی سطح پر سبکی سے دوچار کیا۔
ناقدین نے رافیل منصوبے کو مہنگی "خود فریبی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی برتری صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں بلکہ پیشہ ور پائلٹس، بہتر تربیت اور غیر سیاسی عسکری قیادت سے حاصل ہوتی ہے۔
بھارتی افواج کی قیادت سیاسی سفارشات، ہندو توا کے نعروں اور رشوت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے۔مودی کا آر ایس ایس بیانیے پر مشتمل جنگی جنون حقیقت میں ہر بار بھارت کو شرمناک شکست سےدوچار کر تا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں اور خود بھارتی عوام کی جانب سے بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ رافیل جیسے ناکام تجربے کے بعد حکومت ایک بار پھر اس پر سرمایہ کیوں لگا رہی ہے؟ کیا یہ اقدام آپریشن سندور کی ہزیمت سے توجہ ہٹانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے؟
Trending
- خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب،اموات کی تعداد 156 پر پہنچ گئی
- امدادی کارروائیوں میں مصروف کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد جاں بحق
- اووری کے کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ متعارف، 92 فیصد درست نتائج
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کا عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- کویت : زہریلی شراب پینے سے 13 جنوبی ایشین تارکین وطن ہلاک ، 21 بصارت سے محروم ، 63 کی حالت تشویشناک
- پاکستان کے مغربی بحرالکاہل کے اہم ملک سے سفارتی تعلقات قائم
- پاکستان میں غربت کی شرح 45 فیصد ہوگئی ،لنڈے کے کپڑوں کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ
- رافیل کی ناکامی کے باوجود بھارت کی فرانس سے مزید طیاروں کے لئے معاہدے کی کوشش