پشاور: امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے میں ریسکیو آپریشنز میں حصہ لے رہا تھا، جسے باجوڑ میں متاثرین کی مدد کیلئے بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کا خراب موسم کے باعث رابطہ منقطع ہوا۔
واضح رہے باجوڑ، بونیر اور گرد ونواح میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس میں اب تک درجنوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سیکڑوں مکان مسمار ہو چکے ہیں۔