راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آرمی چیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات پاک فوج متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا سکے۔ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، اور ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ عوام کے لیے مختص کر دی ہے۔
آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ٹوٹے ہوئے پلوں کی جلد از جلد مرمت مکمل کریں اور جہاں ضروری ہو، وہاں فوری طور پر عارضی پل قائم کیے جائیں تاکہ امدادی کارروائیاں متاثر نہ ہوں۔
آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پہلے ہی آرمی چیف کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور آرمی ایوی ایشن کے یونٹس پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے تعینات ہیں اور مسلسل ریلیف کا سامان پہنچا رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔
Trending
- نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد ضبطگی کے اختیارات مل گئے
- کلاوڈ برسٹ،سیلاب اور قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع کیلئے پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں داخل
- مفتی کفایت اللہ کے گھر بیٹے کی فائرنگ ، دوسرا بیٹا اور بیٹی جاں بحق، جے یو آئی رہنما اہلیہ سمیت زخمی
- سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے ، لاہور میں 3 ،گجرات میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی کامیابی ، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
- دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں: نواز شریف کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی پر اظہار افسوس
- فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات
- کرپشن کے الزام پر 40 سیاستدان گرفتار