دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں: نواز شریف کا خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی پر اظہار افسوس

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ”خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے