پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور پاکستان کے دل لاہور پر چوروں اور نقب زنوں کا راج ہے۔۔ سات ماہ میں شہری کروڑوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔۔
یکم جنوری سے 31 جولائی تک لاہور میں چوری کی 37 ہزار وارداتیں ہوئیں جبکہ نقب زنی کے 2107 مقدمات درج کئے گئے۔۔
لاہور کا علاقہ کینٹ ڈویژن چوروں اور نقب زنوں کیلئے جنت بنا رہا۔۔ سات ماہ میں کینٹ ڈویژن میں چوری اور نقب زنی کے 8 ہزار 772 مقدمات درج ہوئے۔۔
8 ہزار 522 وارداتوں کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔۔ صدر ڈویژن چوری کے 7462 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔۔
سٹی ڈویژن میں 5122، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4370 مقدمات درج کئے گئے۔۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران چوری کی 2656 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔۔
نقب زنی کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 620 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 482 ،، صدر ڈویژن میں 378،، سٹی ڈویژن میں 248، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کی 237 وارداتیں ہوئیں۔۔