لاہور کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر ابوذر شاد نے لاہور کی تاجر برادری سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور چیمبر کے صدر ابوذر شاد نے کہا کہ چیمبر اپنی طرف سے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ابوذر شاد نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے امداد دیں گے۔
انہوں نے تاجر برادری سے متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کی ہے۔۔