اسلام آباد پولیس کے مندرہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہر گل لودہی کو ملازمت سے جبری برخاست کر دیا گیا ہے۔ مہر گل لودہی پر افغان شہریوں سے رابطوں کا الزام تھا۔ ان کے خلاف انکوائری کی گئی اور الزام ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے جبری طور پر نکال دیا گیا ہے۔۔۔
سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے روابط اور پولیس افسر کی نشان دہی کرنے کے الزام پر سروس سے جبری طور پر برخاست کیا گیا۔۔
ذرائع نے بتایا کہ مہر گل لودھی کی برخاستگی کے احکامات ایس پی صدر کی سفارش پر جاری کیے گئے۔۔ پولیس لائنز میں ان کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔ پولیس لائنز انتظامیہ کو باضابطہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ مہر گل لودھی کو پہلے افغان شہری ولی جان سے تعلقات کے الزام میں معطل کرکے انکوائری شروع کی گئی تھی۔
دورانِ تحقیقات ان کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئیں جس میں وہ افغان شہری کو ملک بدر کیے جانے سے قبل گرفتار کرنے والے پولیس افسر کی نشان دہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ان کی ملازمت سے برخاستگی عمل میں لائی گئی۔