پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پے در پے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کر دی ۔۔۔۔۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ ترقی دیدی۔۔ دوسری طرف ایک اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری پر مثبت رپورٹ جاری کر دی۔۔
معیشت میں بہتری اور عالمی اداروں کی اطمینان بخش رپورٹس نے سرمایہ کاروں کو نیا حوصلہ دیا۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2127 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ڈیڑھ لاکھ 323 پوائنٹس کی تاریخ کی نئی بلندی پر ٹریڈ ہوتا رہا۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں 1574 پوائنٹس کی تیزی رہی۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 49ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
80 کروڑ 90 لاکھ حصص کے سودے 48 ارب 43 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کاروں نے 132 ارب روپے منافع کمایا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 771 ارب روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔