امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری کی معترف ہو گئی ہے۔
اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک-امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک-امریکا تعلقات میں ’ ایک نئی جہت کی علامت’ قرار دیا جا رہا ہے۔۔ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک-امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، اور اس حوالے سے دنیا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھا جارہا تھا، تاہم بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا۔
امریکی روزنامے نے کہا کہ امریکا نے انسداد دہشتگردی کےخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کے منصوبوں اورمعدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش کی، اور صدر ٹرمپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
امریکی اخبار نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ہے۔
