رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گو کہ نئے ریکارڈ بنے لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئرز فروخت کئے۔۔
اس ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نکل گئی۔۔
اعداد و شمار کے مطابق پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔۔ 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔۔
پیر کو غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی اور ایک کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے۔۔
منگل کو ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے حصص فارن انویسٹرز نے خریدے اور 2 کروڑ ڈالر کے فروخت کئے۔۔
بدھ کو نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 17 لاکھ ڈالر رہی۔۔ ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے گئے اور ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے گئے۔۔
جمعرات کو ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی اور ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ نکل گئی۔
جمعہ کو ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر اسٹاک مارکیٹ میں آئے اور ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر مارکیٹ سے نکل گئے۔۔