چین کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منظر نامہ جو بھی ہو پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہے گی۔۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وانگ ژی نے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی منظرنامہ خواہ کچھ بھی ہو، پاک چین دوستی لازوال رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ غیر متزلزل اور ناقابل تسخیر رہے گی اور چین ہمیشہ پاکستان کا انتہائی قابل بھروسہ اور مضبوط دوست رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں جانب سے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

