پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے ضروری قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا۔۔
پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کیلئے نئے لائسنس کی شرائط طے کر لی گئی ہیں۔۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لئے مرکزی ارتھ گیٹ وے اسٹیشن پاکستان میں بنانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔۔ ہر کمپنیوں کو مرکزی ارتھ گیٹ وے اسٹیشن پاکستان میں بنانا ہوگا۔۔ کمپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایک سے زائد ارتھ گیٹ وے اسٹیشن بھی بنا سکے گی۔۔
قواعد و ضوابط کے مطابق کمپنیوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔۔ پاکستان کا ڈیٹا بیرون ملک ہوسٹ نہ کرنا بھی لائسنس کی شرائط میں شامل ہے۔۔ کمپنیاں پاکستان میں ایل ڈی آئیز سے بینڈویتھ لے کر اپ لنک اور ڈائون لنک کریں گی۔۔
پی ٹی اے کے مطابق کوئی کمپنی پاکستانی صارفین کو کسی اور ملک کے انٹرنیٹ سے لنک نہیں کرسکے گی۔۔ اسٹارلنک سمیت دیگر کمپنیوں کے ٹیکنیکل ماڈل کے مطابق باہر سے بینڈویتھ لینا ناممکن ہے۔۔ تکنیکی طور پر بھی ان کی سیٹیلائیٹ سے امریکہ سے بینڈویتھ لانا ممکن نہیں۔۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ آپریٹر کو لائسنس کی تمام شرائط پوری کرنا ہوں گی۔۔
لائسنس کے حصول کے لئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بطور پاکستانی کمپنی رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔۔ پاکستان اسپیس ایکٹیو ٹیز ریگولیٹری بورڈ سے رجسٹریشن کا حصول بھی لازم ہے۔۔
پی ایس اے آربی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنی کو 4 ہفتے میں لائنس جاری کردیا جائے گا۔۔ لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔۔ شرائط کی سنگین خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ کر دیا جائے گا