اسلام آباد:پاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر نے توانائی کے شعبے میں سنجیدہ چیلنج کھڑے کر دیے ہیں، جس کے پیش نظر تیل کی نئی دریافت اب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ملکی سطح پر اب تک دریافت شدہ تیل کے ذخائر 1,234 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے 985 ملین بیرل تیل پہلے ہی استعمال کیا جا چکا ہے۔ یہ مقدار مجموعی ذخائر کا تقریباً 80 فیصد بنتی ہے، جبکہ صرف 20 فیصد تیل اب باقی رہ گیا ہے۔
موجودہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 94.24 ملین بیرل، سندھ میں 78.98 ملین بیرل، پنجاب میں 74.23 ملین بیرل جبکہ بلوچستان میں صرف 1.6 ملین بیرل تیل کے ذخائر باقی ہیں۔
ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار تقریباً 60 ہزار بیرل ہے، جسے بڑھانے کے لیے نئی دریافتیں ناگزیر ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستان نے ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے بین الاقوامی ایکسپلوریشن کمپنیوں سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں تیل کی تلاش کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
امریکی ادارہ برائے توانائی کے مطابق، پاکستان میں شیل آئل کے 9.1 بلین بیرل کے قابلِ حصول ذخائر موجود ہیں جو ابھی تک استعمال میں نہیں لائے گئے۔ اگر ان ذخائر کو دریافت اور بروئے کار لایا جائے تو یہ توانائی کے شعبے میں انقلاب لا سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 2030 تک پاکستان میں توانائی کی سالانہ طلب 2.23 بلین بیرل سے بڑھ کر 3.35 بلین بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے، جو موجودہ طلب کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے تناظر میں تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ اور نئی دریافتیں نہ صرف توانائی خودکفالت کی سمت اہم قدم ہوں گی بلکہ قومی معیشت کے لیے ایک "گیم چینجر” ثابت ہو سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک بھر میں تیل کی تلاش اور پیداوار کے منصوبے تیز کیے جا رہے ہیں، تاکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو اور ملکی ذخائر سے استفادہ بڑھایا جا سکے۔
Trending
- ایران میں اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی، 6 ہلاک ، 2 گرفتار
- ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- شہری پر تشدد ،سعید غنی کا بھائی فرحان غنی گرفتار،دہشت گردی کا مقدمہ درج
- خیبر پختونخوا میں طوفان بادوباراں، 9 افراد جاں بحق ،50 سے زائد زخمی
- اسحاق ڈار سے نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد کی ملاقات، پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور
- بھارت: صنعتکار انیل امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج
- محمد رضوان کے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، بھارت سے اب برابری کی سطح پر بات ہوگی: محسن نقوی
- مودی کا "آتم نربھرتا” خواب چکنا چور، بھارتی بحریہ کی فضائی طاقت کا مستقبل مشکوک