وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد دعوت پر بلا لیا۔۔
وصیت خان، انصار اور محمد خان جو پیشہ ور چرواہے ہیں۔۔ سیلاب والے روز اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہے تھے جب پانی کے تیز بہاؤ کو دیکھتے ہوئے تینوں نے مقامی آبادی والوں کو فون کیا جس پر پورا علاقہ خالی کروا لیا گیا اور سیکڑوں انسانی جانیں بچا لی گئیں۔۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انسانی جانیں بچانے والے ان ہیروز کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔۔
گلگت بلتستان میں مقامی آبادیوں کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے اور سینکڑوں جانیں بچانے کے اقدام کے اعتراف میں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم خصوصی انعام سے نوازیں گے
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں. محمد خان، انصار اور وصیت خان نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔۔ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے ۔۔۔۔