تحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آلنہیان کا دورہ پاکستان۔۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے وفد کی سطح پر ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے