شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

پشاور :خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے راشن، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔

پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں نے بھی متاثرین کا طبی معائنہ کیا اور فوری طبی امداد فراہم کی۔ مقامی افراد نے پاک فوج کی امدادی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کی امدادی کارروائیاں متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے