300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں سے وزیراعظم کی ملاقات،25لاکھ روپے انعام بھی دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر سینکڑوں جانیں بچانے والے چرواہوں سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔

وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان سے ملاقات اور انکے 300 شہریوں کو بچانے کے احسن اقدام کی پذیرائی کی۔۔وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس بھی پیش کئے۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ تینوں گلگت بلتستان کے ہیروز ہیں۔۔آپ کے اس بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔آپ کی پیشگی اطلاع کی بدولت سے علاقے کو بروقت خالی کروا کر سینکڑوں انسانوں کی جانیں بچائی گئیں۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی خدمت کا آپ کا یہ اقدام ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔۔وزرات موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔۔ مستقبل کے لئےایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے بروقت اطلاع کی بدولت کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سانحے سے بچا جا سکے گا۔۔

وصیت خان، انصار اور محمد خان نے اس پذیرائی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے، جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں.

ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے